لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے، 3 گاڑیاں، 17 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد افراد سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ مسلح ڈاکوﺅں نے سبزہ زار میں طارق کے گھر گھس کر اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر16 لاکھ روپے مالیت، گلبرگ میں یوسف کے گھر سے15لاکھ مالیت، شادمان میں فریاد کے گھر سے 9لاکھ مالیت، جوہر ٹاﺅن میں ارسلان کے گھر سے 7لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ گلبرگ میں عاصم سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، ڈیفنس اے میں نبیل سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، رائے ونڈ میں عامر کی دکان میںگھس کر 3لاکھ روپے اور موبائل فون، مناواں میں طاہر سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میں امجد سے لیپ ٹاپ، 60ہزار روپے اورموبائل فون، نواب ٹاﺅن میں سجاد سے لیپ ٹاپ، 45ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں اعجاز سے لیپ ٹاپ، 15ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں شہزاد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں اشفاق سے 60ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں غفار سے50ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں بلال سے 40ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں یاسین سے 35ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے شادمان میں سے ولید، ڈیفنس اے سے ڈاکٹر مبشر، فیصل ٹاﺅن سے سلطان کی گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ سے شہباز ، ڈیفنس اے سے حسن، گلشن راوی سے ذوالفقار، شمالی چھاﺅنی سے امتیاز، غالب مارکیٹ سے طاہر، جنوبی چھاﺅنی سے عمرحیات، ٹاﺅن شپ سے نواز، ٹاﺅن شپ سے عبدالرشید، سبزہ زارسے عثمان، ساندہ سے اللہ یار، نواب ٹاﺅ ن سے عامر، ڈیفنس اے سے اکرم، راوی روڈ سے نادر، جوہر ٹاﺅن سے نصیر احمد، غازی آباد سے عثمان، جوہر ٹاﺅن سے نعمان، چوہنگ سے عارف کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔