بلوچستان: الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر 22 اساتذہ، 18 افسر گرفتار
بلوچستان: الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر 22 اساتذہ، 18 افسر گرفتار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع واشک میں الیکشن ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 40 سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر واشک اسد کاکڑ کے مطابق گرفتار کئے گئے سرکاری ملازمین میں 22 اساتذہ اور 18 افسر شامل ہیں۔ بلوچستان حکومت نے انتخابات کے دوران غیر حاضر رہنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر حاضر عملے کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ حکومتی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فرائض انجام نہ دینے اور غیر حاضر رہنے والے عملے کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق حکومت بلوچستان نے الیکشن عملے کے خلاف کارروائی سے متعلق الیکشن کمشن کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
18 گرفتار