شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ کے وکیل کے حتمی دلائل، سماعت پرسوں تک ملتوی
کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل شوکت حسین زبیدی کے حتمی دلائل سننے کے بعد مزید دلائل کےلئے سماعت 13 مئی کےلئے ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کی عدالت میں ملزمان شاہ رخ جتوئی، سجاد تالپور، سراج تالپور اور غلام مرتضی لاشاری کو سنٹرل جیل سے پیشی کےلئے لایا گیا۔ سماعت کے موقع پر ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل شوکت حسین زبیدی جو کہ ملزم کے دیگر وکلا کے پینل کی سربراہی کر رہے ہیں نے مقدمے میں دلائل دیئے۔