مکرمی! پاکستان کی آئندہ منتخب حکومت کو خواتین کے مسائل پر بھرپور اور موثر توجہ دینا ہو گی۔ وسیع تر قومی مفاد کی خاطر خواتین کو آگے لانے کےلئے بہتر اقدامات کرنا وقت کا بنیادی تقاضا ہے۔ تعلیم اور صحت کے حوالے سے عورتوں کو اہمیت دینا ہو گی جبکہ کم عمری کی شادی کی روک تھام کے سلسلہ میں موثر قانون بنا کر اس پر عملدرآمد کرانا ہو گا۔ ملازمت پیشہ خواتین ریٹائرمنٹ کے بعد متبادل مصروفیت کے ذرائع استعمال کر سکتی ہیں۔ جبکہ بزرگ خواتین کو فلاحی کاموں اور باہمی میل جول کےلئے اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ لوکل گورنمنٹ الیکشن کروائے جائیں اور 33فیصد خواتین کو تربیت دی جائے تاکہ وہ عورتوں اور بچوں کے حوالے سے کام کر سکیں۔ اصلاح معاشرہ میں خواتین بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ لہذا انہیں عزم صمیم کیساتھ میدان عمل میں آنا ہو گا۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ 29/27-8 امام صاحب سیالکوٹ )
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024