ضلع جہلم میں 91 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا
جہلم (نامہ نگار)ضلع جہلم مےں قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلی کی 4نشستوں پر ےوں تو کل 91 امےدواروں کے درمےان مقابلہ ہورہا ہے لےکن قومی اسمبلی کے حلقہ اےن اے 62مےں بزرگ سیاستدان کے درمےان بھی گھمسان کا رن پڑے گا اور نہ جانے جےت کی دےوی کس پر مہربان ہو گی۔تفصےلات کے مطابق ضلع جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ اےن اے 62مےں قومی اسمبلی کی نشست کے لئے بزرگ سیاستدان چوہدری خادم حسےن اور راجہ محمد افضل خان کے درمےان بھی دلچسپ مقابلہ ہے چوہدری خادم حسےن مسلم لےگ ن جبکہ راجہ افضل پی پی پی پی کی طرف سے مےدان مےں اترے ہےں۔