پنجاب کے عوام سے زیادتیوں کا حساب لیں گے: تنویر کائرہ
لاہور (خبر نگار) جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ ڈینگی ، خسرہ ، مہلک کف سیرپ اور ناقص ادویات کے باعث پنجاب میں ہونے والی ریکارڈ انسانی ہلاکتوں کا پیپلز پارٹی پنجاب میں برسراقتدار آ کر حساب لے گی۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے -کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس بھٹو، بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو جیسی لیڈر شپ نہیں۔ پیپلز پارٹی محروم طبقات ،غریبوں اور کارکنوں کی پارٹی ہے جس کی قیادت نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں۔ پنجاب کے غیور عوام بھٹو، بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کا بھر پور ساتھ دیں گے۔