کامیاب ہوکر ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ہنگامی اقدامات کرینگے: ثروت اعجاز قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کو یکجا کرکے ملک کی تعمیر وترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے،جمہوری قدروں کی روح کے مطابق عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیحی طورپر حل کریں گے آج عوام کو دھوکہ دینے والے کرپٹ افراد کے احتساب کا دن ہے تبدیلی یا نئے پاکستان کی بنیاد عوام کے ووٹ کی طاقت سے رکھیں گے،پاکستان سنی تحریک ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کوعملی جامہ پہنانے کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مغل پورہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔