ایلن آئزک، جارج کلارک کی ذکاءاشرف کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے صدر جارج کلارک نے چیئرمین چودھری ذکاءاشرف کو پی سی بی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ آئی سی سی صدر نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ مزید بہتر انداز میں اپنے ملک میں کرکٹ کو فروغ دیں گے اور آئی سی سی میں بھی اپنا رول بہتر انداز سے ادا کر یں گے۔