روسی کھلاڑی یلینا اسن بائیوا نوجوانوں کے اولمپک کھیلوں کی اعزازی سفیر مقرر
ماسکو (ثناءنیوز) پول والٹ کی مشہور روسی خاتون کھلاڑی، دو مرتبہ اولمپک کھیل جیتنے والی یلینا اسن بائیوا کو 2014ءمیں چین کے شہر ننجنگ میں منعقد ہونے والے نوجوانوں کے اولمپک کھیلوں کی اعزازی سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ 19 مئی کو ننجنگ میں یلینا اسن بائیوا کی پریس کانفرنس ہوگی جس میں ان کی تقرری کا سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔