ویمن قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ 16 سے 19 مئی تک لاہور میں ہوگی
اسلام آباد (این این آئی) دسویں ویمن قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ 16مئی سے 19مئی تک سائیکلنگ ویلڈروم لاہور میں ہوگی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے منسلک یونٹ، پاکستان آرمی، واپڈا، ایس ایس جی سی، چاروں صوبے اور فاٹا کی خواتین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن پاکستان آرمی کے زیر اہتمام منعقد ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں 7 مختلف ایونٹ کا انعقاد ہوگا۔ اس میں ٹائم ٹرائل، سپرنٹ، انفرادی پرسویٹ، ایلیمینیشن، انفرادی روڈ ٹائم ٹرائل، ٹیم ٹائم ٹرائل اور سکریچ روڈ ریس شامل ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر علی شاہ نے کہا کہ قومی ویمن چیمپئن شپ کے علاوہ جونیئر ویمن چیمپئن شپ اور انڈر 23 ایونٹ کا بھی انعقاد ہوگا، جونیئر ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں چاروں صوبے، فاٹا، اسلام آباد اور ایچ ای سی کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور اس میں انفرادی ٹائم ٹرائل،500 میٹر ٹائم ٹرائل اور سکریچ روڈ ریس کے مقابلے ہوں گے۔ انڈر 23 میں صرف ایک روڈ ایونٹ منعقد ہوگا۔