واشنگٹن (جی این آئی) امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی ایمان اور عقیدے کے سوا کوئی قومیت یا شہریت نہیں ہوتی۔ اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق مسلمانوں مےں یہ نظریہ مصری عالم سید قطب لائے تھے جنہیں 1966ءمےں سیکولر حکمران جمال عبدالناصر نے پھانسی دےدی تھی تاہم ان کے افکار زندہ رہے اور اب ان کی پیروی کرنے والے بچے ہر جگہ موجود ہےں جو غیر ملکی سرزمین کی شہریت لیتے ہےں اور پھر اسی کےخلاف سازشیں کرتے ہےں۔ نیویارک مےں ٹائمز سکوائر حملہ سازش کے الزام مےں گرفتار فیصل شہزاد بھی سید قطب کے افکار سے متاثر نظر آتا ہے۔ سید قطب کے افکار براعظموں کے قریب ہونے، سفر مےں آسانیوں اور آزاد خیال مغربی ممالک کی امیگریشن کے دروازے کھلنے سے بھی سید قطب کے نظریات دنیا بھر مےں پھیل گئے ہےں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024