لاہور(کامرس رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب عمران امین نے روٹ 47 کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جن میں سائیکل لینز کی پینٹنگ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، اور گرین بیلٹس کی تعمیر شامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی پنجاب نے اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ''سی بی ڈی روٹ 47 ایک انقلابی منصوبہ ہے جو لاہوریوں کو محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرے گا۔انہوںنے والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ٹریفک بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے تعمیراتی کام تیز کیا جائے۔اس موقع پرانکے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر اور پراجیکٹ منیجر (نیسپاک) جمشید جنجوعہ موجودتھے۔
سی بی ڈی روٹ47 انقلابی منصوبہ،عوام کو بہترسفری سہولت میسرآئیگی:عمران امین
Mar 11, 2025