حکومت صرف بیان بازی پر قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتی : انیس ریاست 

Mar 11, 2025

شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما سابق کونسلر انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ نے کہا کہ مہنگائی کی کمی کا عندیہ دینے والوں کو اصل زمینی حقائق سے بے خبر رکھا جارہاہے رمضان المبارک میں سبزیوں پھلوں گوشت چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے حکومت صرف بیان بازی پر قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائوسنگ کالونی میں پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے کیا۔ 

مزیدخبریں