متنازعہ تعمیرات‘ پاکستان افغانستان جرگہ میں آج تک فائر بندی پر اتفاق 

Mar 11, 2025

پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) پاک افغان بارڈر طورخم پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے جرگہ کی نشست ہوئی، دونوں جانب سے (آج) 11مارچ تک فائر بندی پر اتفاق کر  لیا گیا جبکہ متنازع حدود کے تعین پر اتفاق کے بعد طور خم  تجارتی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ طور خم سرحدی گزرگاہ پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاک افغان نمائندوں کے جرگے کی نشست ہوئی، ضلع خیبر کی طرف سے جرگہ قبائلی عمائدین، علماء اور تاجروں سمیت40  ارکان پر مشتمل ہے، ذرائع کے مطابق افغان جرگہ پاکستانی جرگے کا مؤقف لے کر قابل پہنچ گیا۔ پچیس رکنی افغان جرگہ نے کابل میں اعلی ٰحکام سے ملاقات کی۔ جرگہ ذرائع کے مطابق افغان حکام متنازعہ تعمیرات بند کرنے پر راضی ہوئے تو طورخم سرحد کھل سکتی ہے۔


مزیدخبریں