امریکی محکمہ خزانہ نے میانمار کے فوجی سربراہ اور حکمراں کے دو بچوں پر پابندیاں عائد کردیں۔ امریکا میں دونوں کے تمام اثاثے منجمد ہو جائیں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پابندیاں فوجی بغاوت اور پرامن مظاہرین کے قتل کے ردعمل پر پابندیاں لگائی گئیں۔امریکا نے اس سے پہلے فوجی سربراہ سمیت دیگر رہنمائوں کے خلاف پابندیاں لگائی تھیں۔ادھر میانمار میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈائون میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024