سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کتب میلہ ریاض اپریل کے بجائے اکتوبر 2021 میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق سعودی وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ ریاض میں بین الاقوامی کتب میلہ اس بار نئی شکل اور نئے انداز میں اپریل کے بجائے اکتوبر 2021 میں منعقد کیا جائے گا۔وزارت ثقافت کے ماتحت ادب، نشرواشاعت اور ترجمہ اتھارٹی نے بتایا کہ ریاض میں پہلی بار بین الاقوامی کتب میلے کا انتظام وہ خود کرے گی اور اسے عرب دنیا میں غیر معمولی ثقافتی اہمیت دلائی جائے گی۔ادب نشرونشاعت و ترجمہ اتھارٹی نے کہا کہ نمائش ملتوی کرنے کا فیصلہ سرکاری اداروں کی رپورٹوں پر کیا گیا، ہر ایک نے یہی انتباہ دیا تھا کہ کورونا وبا کے ماحول میں کتب میلہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان دنوںملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے بچا اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں لہذا اس ماحول میں کتب میلے میں شائقین کا آنا ممکن نہیں ہے۔وزیرثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے التوا کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کتب میلہ اکتوبر میں ہوگا۔ یہ رنگ ، انداز اور معیار کے حوالے سے گزشتہ برسوں میں ہونے والے میلوں سے مختلف ہوگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024