مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت95ہزار روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1657ڈالر برقرار رہی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے95ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت 81447روپے مستحکم رہی۔چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024