چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں مزید اضافے کے بعد کورونا وائرس کے بولیویا میں بھی دو کیسز سامنے آئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بولیویا میں 60 سال سے زائد عمر کی دو خواتین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا کے پیش نظر اسپین نے اٹلی کے لیے تمام پروازیں دو ہفتوں کے لیے منسوخ کردیں گئیں۔کورونا کے خطرے کے پیش نظر اسپین کے کئی ریجن میں اسکول بند ہیں جبکہ اسپین کی رکن پارلیمنٹ میں وائرس کی تصدیق کے بعد ایوان زیریں ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد10 ہزارسے زائد ہوگئی ہے جبکہ امریکا میں کورونا وائرس کے تصدیق ہونے والے کیسز کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔کو رونا وائرس کی وبا کے پیش نظر امریکی ریاست میسا چیوسٹس نے بھی ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ پانچ دن کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ، جنوبی کوریا میں 24 گھنٹوں میں 242 نئے کیسز کے بعدکورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 7755 ہوگئی ہے۔پاناما میں کورونا وائرس کے 8 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک مریض دم توڑ گیا ہے ، پاناما میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے اقدامات کرتے ہوےت 7 اپریل تک اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38