نائب ایرانی وزیر صحت محمدرضا شانہ نے کہا ہے کہ ملک کے اندر سینیٹری سامان بشمول فیس ماسک اور جراثیم کش مصنوعات کی پیداوار میں 6 سے 8 گنی تک اضافہ ہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حفظان صحت سے متعلق ضروری مصنوعات کی پیداوار کے حوالے سے محکمہ برائے کان کنی، صنعت اور تجارت کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں تمام طبی اداروں اور فارمیسیوں کی ضروریات کے ایک بڑے حصے کی فراہمی ہوگی۔ رضاشانہ نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے ابتدا سے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے سمیت طبی ٹیموں کے درمیان جراثیم کش مصنوعات، ماسک اور طبی لباس کی تقسیم کو ہم آہنگ کرنے کیلئے وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کے ساتھ باقاعدہ اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38