پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ایکسپورٹ پروگرام کے دوسرے حصے میڈ ان پاکستان ٹو کا افتتاح
اسلام آباد(نا مہ نگار)برٹش امریکن گروپ کے زیلی ادارے پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے اپنے ایکسپورٹ پروگرام کے دوسرے حصے میڈ ان پاکستان ٹو کا افتتاح کر دیا۔ اس کے علاو ہ مستقبل میں ایکسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کا روڈمیپ بھی جاری کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سید ذولفقار عباس بخاری نے اس موقع پرپی ٹی سی کی جانب سے2019 میں کی جانے والی برآمد کے ذریعے قومی خزانے میں 30 ملین ڈالر کے اضافے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاو ہ بیرونی سرمایہ کاری اور ذر مبادلہ سے مزید 50 ملین ڈالر اضافے کے کمپنی عزم کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پاکستان میں پہلی ملٹی نیشنل کمپنی ہونے کی حیثیت سے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی سی بیرونی سرمایہ کاری کی کامیاب اور بہترین مثال ہے۔