امریکی صدر کی تیل کے بحران پر سعودی ولی عہد سے بات چیت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے تیل کے بحران اور دیگرعالمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاوس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور متعدد علاقائی امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔