میں بھی اس بات کی تصدیق کرسکتی ہوں کہ میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے:برطانیہ وزیر صحت
برطانوی وزیر صحت نیڈین ڈوریز کورونا وائرس سے متاثر ہو گئیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر صحت نے گزشتہ روز اپنے بیان میں تصدیق کیکہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ٹیسٹ کے بعد ہوئی اور وہ گھر میں دوسرے افراد سے از خود علیحدہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ان میں کورونا وائرس کیسے منتقل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل ہیلتھ سروسز کے عملے کی شکرگزار ہیں جنہوں نے مشورے کے ساتھ ان کی مدد کی۔ نیڈین ڈوریز پہلی برطانوی سیاست دان ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ برطانوی اخبار ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر صحت برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت ہزاروں افراد کے ساتھ رابطے میں تھیں اور جمعہ کو کورونا وائرس کو نوٹیفائی ایبل ڈیزیز قرار دینے کے حوالے سے ایک دستخطی تقریب کے دوران ان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ ناڈین ڈوریز میں کورونا وائرس کی تشخیص سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔