وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی اور سماجی پالیسیوں کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بین الاقوامی سیاسی صورتحال اور خطے کے حالات کے پیش نظر ملک میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے غیر روایتی اور جدید معاشی و سماجی اقدامات کے باعث ملک درست سمت میں گامزن ہے۔ حکومت کی معاشی اور سماجی پالیسیوں کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024