عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی رکنیت سازی مہم شروع
لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی رکنیت سازی مہم ملک بھر میں شروع کردی گئی ہے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی ممبر شپ مہم زور شور سے جاری ہے اسی سلسلہ میں مولانا عبدالنعیم،مولانا پیر محمدزبیر جمیل،مولانا حافظ اخلاق احمد، محمدافضل خان پر مشتمل وفدنے جامع مسجد رحمۃ اللعالمین،مدرسۃالبنات، جامعہ انوریہ، جامعہ خالدیہ شادباغ، جامعہ ربانیہ بھگت پورہ کا دورہ کیااورمولانا عبدالحسیب، مولانا محمدسلیم، مولانا یاسر جاوید، مولانا محمداحمدمجاہد، مولانا محمدصغیر ، مولانا محمدعرفان، مولانا عبدالخبیر سمیت کئی علماء اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور مجلس تحفظ ختم نبوت کی ممبر شپ کی دعوت دی اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکنیت سازی کا مقصد حضور ﷺکے وفاداروں میںاپنا اندارج کرانا ھیاور اپنے آپ کو ہر وقت ناموس رسالت کی چوکیداری کے لیے بیدار رکھنا ہے ۔