ساہیوال میں متعدد مدارس، ڈسپنسریوں کا انتظام حکومت نے سنبھال لیا
ساہیوال (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کیخلاف ساہیوال میں کارروائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت تین مدارس، آٹھ ڈسپنسریاں اور چار ایمبولینسوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ تحویل میں لئے گئے مدارس کا انتظام ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا۔ حکومت نے آپریشن کے دوران چک 65/4R میں کالعدم تحریک غلبہ اسلام پاکستان کے کمانڈر قاری عبدالجبار کے دینی مدرسہ کا انتظام سنبھال لیا اور قاری عبدالجبار کو حفاظتی حراست میں لے کر نظر بند کر دیا گیا۔ حکومت نے کالعدم فلاح انسانیت کی چار ایمبولینسوں کو ریسکیو 1122 کے سپرد کر دیا۔