StormFiber نے پشاور میں اپنی بہترین سروسز کا آغاز کردیا
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان کے عوام کو اعلیٰ معیاری انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے اپنے اس نظریے سے مطابقت رکھتے ہوئے StormFiber نے حال ہی میں پشاور میں اپنی اعلیٰ درجے کی انٹرنیٹ، ٹی وی اور فون سروسزکا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ سائبرنیٹ کے مضبوط ترین نیٹ ورک اورآن گرائونڈ اسٹاف کے ذریعے StormFiber پاکستان کو جدید انٹرنیٹ سروسز کے تحت دنیا سے منسلک کرنے کے نظریے کو حقیقت کا روپ دینے میں مصروفِ عمل ہے۔ اس تقریب میں سائبر انٹرنیٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دانش علی لاکھانی، چیف آپریٹنگ آفیسر معروف علی شاہانی،StormFiber کے مینجنگ ڈائریکٹر فواد یوسف لہر اورسیکریٹری انفارمیشن KPK قیصر عالم سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ خیبر پختونخوا کے جن علاقوں میں ابتدائی طور پر سروسز فراہم کی جائیں گی ان میں پشاور کینٹ، یونیورسٹی ٹاؤن، شامی کالونی، گلبہار اور حیات آباد فیز 5 شامل ہیں۔