صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ لوگوں نے جس حد تک بھی جانا ہے جائیں ہم صبر کا راستہ تھامے رکھیں گے، دنیا میں اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں،نواز شریف اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اپنے ایک بیان میں جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اپنے رد عمل میں رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ اس واقعے میں سیاسی مخالفین شامل ہوسکتے ہیں،نواز شریف کی مقبولیت میں کمی لانے کے لئے اس طرح سے کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ عوام نے انتخابات میں کرناہے اورسیاسی مخالفین اس سے پیشگی آگاہ ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024