سٹاک مارکٹ: کاروباری ہفتہ کے دوران مند ا، ایک کھرب 20 ارب روپے ڈوب گئے
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہ کے دوران مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس729.22پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43011.27 پر بند ہوا، سرمایہ میںایک کھرب 20 ارب 77 کروڑ 40 لاکھ 90 ہزار 286 روپے کی کمی رونما ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں 9 کروڑ 34 ہزار 380 حصص کی مندی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 60 کروڑ 24 لاکھ 96 ہزار 523 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ پیر تا جمعہ پی ایس ایکس میں اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا‘ پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 88.59 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا‘ منگل کو انڈیکس میں 123.98 پوائنٹس کی کمی ہوئی، بدھ کے روز 263.92 پوائنٹس کی مندی رونما ہوئی، جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے اور انڈیکس میں 368.44 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جمعہ کے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس میں مزید 61.47 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس میں اتار چڑھائو کے بعد مجموعی طور پر 448.23 پوائنٹس کی مندی سے 21611.01 پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میںمجموعی طور پر 446.51 پوائنٹس کی کمی سے 31220.04 رہا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران 1324.62 پوائنٹس کی مندی کے بعد72977.15 پر ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 251.53 پوائنٹس کی کمی سے 16805.17 رہا‘ تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میں 184.75 پوائنٹس کی مندی سے 19945.95 پر ریکارڈ کیا گیا۔ حصص کی خرید و فروخت میں پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس میں مجموعی طور پر278.92پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی اور انڈیکس 21445.89 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں پیر تا جمعہ مجموعی طور پر 1804 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 588 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 1102 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 114 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔