شاہین آفریدی کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے، ٹام موڈی
دبئی(اے این این )سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ ٹام موڈی نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹام موڈی نے کہا کہ آنے والے وقت کے لیے شاہین آفریدی کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔شاہین آفریدی نے ملتان کے خلاف میچ میں 3.4 اوورز میں محض 4 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔