انگلش بیٹسمین جونی بیئرسٹو نیوزی لینڈ کیخلاف ہٹ وکٹ آئوٹ ہوئے
کرائسٹ چرچ (اے پی پی) انگلش ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جونی بیئرسٹو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ہٹ وکٹ آئوٹ ہوئے۔ بیئرسٹو نے آخری ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو نہ صرف میچ میں کامیابی دلائی بلکہ انگلش ٹیم نے سیریز بھی 3-2 سے اپنے نام کی، بیئرسٹو نے 58 گیندوں پر سنچری بنا کر انگلینڈ کی طرف سے تیسری تیز ترین سنچری کا اعزاز اپنے نام کیا، وہ 104 کے انفرادی سکور پر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ہٹ وکٹ آئوٹ ہوئے۔