ایونٹ میں دوبارہ کم بیک پر یقین رکھتے ہیں، ڈیرن سیمی
دبئی (اے این این )اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شکست کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ہم ایونٹ میں دوبارہ کم بیک پر یقین رکھتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم نہ صرف پلے آف کھیلیں گے بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے کی بھی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور زلمی اب تک ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے تین میں کامیابی ہوئی جبکہ چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کے 6 پوائنٹس ہیں اور یہ ٹیبل پر صرف لاہور قلندرز سے ہی آگے ہے۔