عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے اقدام کئے جارہے ہیں: چوہدری زاہد، فرحان شوکت
نارنگ منڈی (پ ر) جماعت اسلامی کے رہنمائوں چوہدری زاہد عمران کدروٹانہ ریاست علی کلو، چوہدری فرحان شوکت ہنجرا کی جانب سے تھانہ نارنگ منڈی کو سوڈیم لائٹس اور انرجی سیور فراہم کئے گئے۔ چوہدری زاہد عمران، چوہدری فرحان شوکت، ریاست علی کلو اور چوہدری ذکاء اللہ ہنجرا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے ہرممکن اقدام کئے جارہے ہیں۔