شریف برادران عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں: اسامہ ظہور
فاروق آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماویوسی چیئرمین چودھری اسامہ ظہور گجر نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف عوام دوست پالیسیو ں کی بدولت عوام کے دلو ں میں راج کررہے ہیں میاں نواز شریف کیخلاف آنیوالے فیصلوں سے ان کی مقبولیت میں کمی نہیں اضافہ ہوا ہے اور آج پہلے سے زیادہ عوامی طاقت ان کے ساتھ ہے پونے پانچ سالوں کے دوران عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کرنے کی وجہ سے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جائیگی نوازشریف کا خوف مخالفین کو کھائے جا رہا ہے۔