ایل ڈی اے پلاننگ ونگ کی کارروائی ، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار
لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمزکے عملے نے گزشتہ روز چار غیر قانونی رہائشی سکیموں میں آپریشن کر کے ان کی چار دیواریاں ‘دفاتر‘سیوریج سسٹم اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیا۔ان غیر قانونی سکیموں میں کرول گائوں محمود بوٹی کے قریب واقع نیو سٹی ہائوسنگ سکیم اور مناواں کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع الہادی گارڈن‘سبحان گارڈن اور الرحیم گارڈن کی غیر قانونی توسیع میٹرو سٹی شامل ہیں۔
چیف ٹائون پلانر ایل ڈی اے کو کمرشلائزیشن کی اجازت دینے کا اختیار دے دیاگیا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان نے چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے کولاہور ڈویژن کی حدود میں واقع جائیدادوں کی مستقل اور عارضی یا سالانہ کمرشلائزیشن کی اجازت دینے کااختیار دے دیا ہے۔چیف ٹاؤن پلانر سید ندیم اختر زیدی نے اس مقصد کے لئے فائلوں پر احکامات جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں۔