تاجر آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرینگے: میاں پرویز
شیخو پورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کے صدر میاں محمد پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال،حاجی یعقوب بگا، احمد خورشید ، شیخ عظیم جاوید ، محمد زکریا شاہین ، میاں رفاقت علی ، میاں تنویر احمد ، حاجی میاں عبدالرشید ، حاجی عبدالحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں سازشیوں نے ترقی کے عمل کو بریک لگاکر پاکستان کی ترقی کو روکا اور یہی وجہ ہے کہ 70 سال گزرنے کے باوجود بھی پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہوا جب مسلم لیگ (ن)2013 ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے حکومت سنبھالی تو پاک وطن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے سے تجاوز کرچکی تھی مہنگائی ،بیروزگاری اور لاقانونیت کا عفریت عوام کو نگل رہا تھا میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ دن رات جدوجہد کرکے توانائی بحران پر قابو پانے کیساتھ ساتھ ملکی انڈسٹری کو بحالی اور معیشت کو مضبوط بنایا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ تاجر برادری ماضی کی طرح آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کریگی۔