حلقہ کوئی بھی ہو عوامی لیڈر کو فرق نہیں پڑتا: رانا کامران
بھوئے آصل (نامہ نگار) حلقہ کوئی بھی ہو عوامی لیڈر کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ لوگوں کے دلوں میں محبت حلقہ بندیوں سے ختم نہیں ہوتیں میں علاقے کا شکرگزار ہوں جنہوں نے بہت کم عرصہ میں مجھے اتنی عزت دی اُن کے یقین کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائوں گا آنے والا وقت حق اور سچ کی جیت کا ہوگا ان خیالات کاا ظہار امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 182و چیئرمین رانا کامران سجاد خاں نے حلقے کے مختلف گائوں کے دورہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر اُن کے ہمراہ نوجوان لیڈر چیئرمین شاھین یوتھ آف پاکستان رانا گلریز احمد ، ظفر اللہ چوہان ، رائو محمد یوسف ، رانا راشد و دیگر بھی موجود تھے۔