مستحق افراد کی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے: فخر الحسن بھٹی
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ضلعی چیئرمین بیت المال شیخوپورہ چوہدری فخر الحسن مون بھٹی نے کہا ہے کہ غریب نادار اور مستحق افراد کی خدمت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں اپنی عوامی خدمات کی بناء پر کلین سویپ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے ہمراہ میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک میں بیت المال آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بیت المال کوٹ عبدالمالک ملک کاشف عمران، شاکر حسین انصاری، سید مراتب علی شاہ، ماسٹر اللہ رحم، صوفی طفیل اور امتیاز جٹ و دیگر موجود تھے۔