عمران خان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کیخلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں: ملک اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 137ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف اور انکی پارٹنر پیپلز پارٹی کئی دہائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹتے آرہے ہیں اور حیرت ہے کہ آج نظام سے بغاوت کی یہ باتیں کررہے ہیں اگر نواز شریف اور ان کے حواری کرپشن سے بھی بغاوت کا اعلان کر دیں تو ملک کے حالات درست سمت میں گامزن ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف کئی سالوں سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔