فیض آباد پل کے نیچے کچرے اور ملبے کے ڈھیر
اسلام آباد ( جنرل رپورٹر)فیض آباد پل کے نیچے انتظامیہ کی غفلت کے نتیجہ میں کچرے اور ملبہ کے ڈھیر لگ گئے۔راولپنڈی سے وفاقی دارالحکومت (اسلام آباد ) داخل ہوتے ہی فیض آباد پُل کے نیچے گندگی اور ملبے کے ڈھیر لگے ہونے سے اردگرد کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دن بھر بدبو اور تعفن پھیلا رہتا ہے ۔بین الاقومی توجہ کا حامل شہر ہونے کے ناطے ایسی صورتحال انتہائی نازک ہے جو انتظامیاں کی کارکردگی اور اسلام آباد کی خوبصورتی پر سوالیہ نشان ہے۔کچرے اور ملبے کی وجہ سے اسلام آباد میں انتظامیاں کے تکمیل کرد ہ دیو ہیکل پراجیکٹ بھی پھیکے پڑ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی بھی ماندپڑ چکی ہے۔لہٰذاانتظامیاں اور اور اعلٰی حکام کو چاہیے فی الفور احکامات جاری کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر یہ مسئلہ حل کیا جائے وہاں پڑے کچرے اور ملبے کو مناسب جگہ ٹھکا نے لگایا جائے اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل شہر کو کچرے کا ڈھیر بننے سے بچایا جائے۔