عوامی تحریک یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ’’یوتھ پارلیمنٹ‘‘ کا خصوصی اجلاس 17 مارچ کو ہو گا
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مظہر محمود علوی کے زیر اہتمام یوتھ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 17 اور 18 مارچ کو عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گا، اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے، اجلاس کے حوالے سے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان کوبریفنگ دیتے ہوئے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں آل پارٹی یوتھ الائنس جس میں 15 سے زائد سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی یوتھ تنظیمات شامل ہیں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔