سیدنا صدیق اکبر ؓ کا یوم وفات آج عقیدت واحترام سے منایا جائے گا
اسلام آباد ( آئی این پی ) خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر ؓ کا یوم وفات آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ علماء کونسل کی اپیل پر آج11مارچ بروز اتوار ملک بھر میں کانفرنسیں ،سیمینارز منعقد کیے جائیں گے جس میں سیدنا صدیق اکبر ؓ کے فضائل و مناقب کو بیان کیا جائے گا۔ علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’سیدنا صدیق اکبرؓ سیمینار ‘‘مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت ختم نبوت اسلامک ریسرچ سینٹر فیصل آباد میں ہوگا ۔جس میں علماء کونسل کے مرکزی وصوبائی قائدین کے علاوہ دیگر دینی ومذہبی جماعتوں کے رہنماء خطاب کریں گے۔