راولپنڈی میں گروپ بندی سے مسلم لیگ ن کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا ،سید شاہد علی شاہ جی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین اور سیاسی و سماجی راہنماء سید شاہد علی شاہ جی نے کہاہے کہ راولپنڈی میں گروپ بندی سے مسلم لیگ ن کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا اوراس کے اثرات آئندہ انتخابات میں منفی مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ اب صورتحال سب پر عیاں ہے ۔مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے۔ مقامی قیادت نے مسلم لیگ ن کو متحد کرنے کی بجائے اس میں انتشار پیدا کیا ۔ایک وقت تھا کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا تاھم گروپ بندی اور کارکنوں کے ساتھ منافقانہ رویے کی وجہ سے 2013کیا لیکشن میں مسلم لیگ ن کو راولپنڈی میں نقصان اٹھانا پڑا ۔مسلم لیگ ن کو متحد رکھنے کے لیے اعلیٰ قیادت کو راولپنڈی میں پڑھی لکھی ،دیانتدار قیادت کا انتخاب کرنا ہو گا ۔