سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں ریکارڈ علماء شریک ہونگے:صاحبزادہ سمیع اللہ حسینی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) انٹرنیشنل ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں آج بروز اتوار دن گیارہ بجے تا نماز عصر زیر صدارت حضرت مولانا فضل الرحیم مہتمم جامعہ اشرفیہ حضرت ڈاکٹر مولانا سعید احمد عنایت اللہ مرکزی امیر نیشنل ختم نبوت موومنٹ آف مکہ مکرمہ منعقد ہو گی۔ صاحبزادہ سمیع اللہ حسینی اور صدر انٹر نیشنل ختم نبوتموومنٹ پنجاب کے مطابق مہمانان خصوصی مولانا ملک عبدالرئوف ، علامہ ڈاکٹر مولانا احمد علی سراج، مولانا مفتی حسن زیر سرپرستی مولانا عبداللہ درخواستی، حضرت مولانا فضل الرحمٰن درخواستی، مولانا الیاس چنیوٹی، مولانا زاہد محمود قسمی، پیر عزیز الرحمٰن ہزاروی و دیگر جید علمائے کرام ہوں گے۔ صاحبزادہ سمیع اللہ حسینی اور صدر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب مولانا احمد علی ندیم کی سرپرستی میں قافلہ گیارہ مارچ کی صبح 7 بجے سرگودھا اور راولپنڈی سے روانہ ہو گا ۔