پاکستانی فورسز عالم اسلام کیلئے قوت کا باعث ہیں‘ امام کعبہ
اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان کی فورسز نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لئے قوت کا سبب ہے سعوی حکومت اور عوام ہمیشہ پاکستان پر فخر محسوس کر تی ہے ۔ موٹروے پولیس عظیم تر ین کام عوام کے سفری راستوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے اورہمارے لیے باعث فخر ہے ۔ آپ کی اس نیکی کے بدلے اللہ آپ کی حفاظت کرے اور آسا نیاں پیدا کر ے ۔ ان خیالات کا اظہار امام کعبہ الشیخ ڈا کٹرصا لح بن محمد بن طالب نے موٹروے پولیس ٹر یننگ کالج شیخو پورہ میں تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ سعودی سفیر نوافبن سعدالمالک ، وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکر یم ، آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام ، ایڈ یشنل آئی جی خالد محمود، ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد، بھی موجود تھے ۔ امام کعبہ الشیخ ڈا کٹرصا لح بن محمد بن طالب نے کہاپاکستان کی فورسز نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے قوت کا باعث ہے ۔ امام کعبہ نے مزید کہاآپ مسلمانوں کے لیے امن کی حفاظت کر تے ہیں اللہ آپ کی حفا ظت کر ے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ دو آنکھوںپر جہنم حرام ہے ایک وہ جس میں اللہ کے خوف سے آنسو نکلیں اور ایک وہ جو راستوں کی حفاطت کر تی ہے موٹروے پولیس بھی یہی کام کر تی ہے اور یہ ایک جہاد کی قسم ہے ۔ وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکر یم نے اپنے خطاب میں کہا موٹروے پولیس کے نوجوان محنت اور اخلا ص سے کام کرنے کی وجہ سے حادثات میں 70%سے زائد کمی واقع ہوئی ہے ۔موٹروے پولیس میں رشوت صفر ہے یہ ہم سب کے قابل فخر ہے انہوں نے مذید کہا پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کو عز ت کا نگاہ سے دیکھتا ہے کیوں کہ وہ حر مین کی حفاطت کر تا ہے اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت کر تا ہے ۔ پاکستان پر جب بھی کو ئی آفت آئی سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیااور دوستی کا حق ادا کیا ۔ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے اپنے خطاب امام کعبہ الشیخ ڈا کٹرصا لح بن محمد بن طالب کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہموٹروے پولیس قوانین کی پیروی کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔