صوبہ بھر کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں7 افراد ہلاک، 1122 زخمی
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 7افراد ہلاک ہو گئے جبکہ1122افراد شدید زخمی اور 450افراد معمولی زخمی ہو گئے صوبائی درالحکومت234متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد98حادثات میں110متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 75حادثات میں90متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1122متاثرین میں882مرد اور240خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں170فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور619افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 333زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں813موٹر سائیکلز،133آٹو رکشے،104موٹر کاریں،12مسافربسیں،47وین،30ٹرک اور130دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔