صارفین پر تین نئے سرچارج عائد کرکے بجلی کی قیمت میں دوروپے سات پیسے 2.07 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ
ملتان (سماجی رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین پر تین نئے سرچارج عائد کرکے بجلی کی قیمت میں دوروپے سات پیسے 2.07 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی اجازت دینے کے فیصلے پر نیپرا نے 13 مارچ 2018ءکو عوامی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کر دی ہے۔ سبسڈیز اور دیگر رعایات و مراعات کو سرچارج کی صورت میں صارفین سے وصول کیا جائے گا۔ نیپرا رپورٹ کے مطابق نیپرا کی جانب سے 11.84 روپے فی یونٹ مقررہ قیمت کی بجائے بجلی کمپنیاں صارفین سے 12.25 روپے فی یونٹ وصول کر رہی ہیں۔ تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے مقرر کردہ قیمت کے مقابلے میں 41 پیسے فی یونٹ زائد وصول کر رہی ہیں۔ نیپرا کی منظوری پر نئی قیمت کا اطلاق ہو جائے گا۔
بجلی قیمت/ اضافہ