پی ایس ایل کے میچوں پر جواء کرانے والے29 قمار باز گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کوہسار پولیس نے پی ایس ایل کے میچوں پر جواء کرانے والے29 قمار باز گرفتار کرلئے اے ایس پی زوہیب رانجھا نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع دی گئی کہ علاقے میں پی ایس ایل پرامجد بٹ کے اڈے پر جواء چل رہا ہے جس پر پولیس نے ریڈ کرکے دائو پر لگی80 ہزار روپے کی نقدی ،گاڑی ،30 موبائل فون اور اسلحہ قبضے میں لے لئے گئے وقوعہ سے دو موٹر سائیکل بیئر کے ڈبے ، 400 گرام چرس ، 42 بور گن بھی برآمد کئے گئے مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے ۔