ملک برادران کے پبلک سیکرٹریٹ ریلی سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے آج ایک بجے روانہ ہوگی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز کا چوک فوارہ میں سوشل میڈیا ورکرزکنونشن سے خطاب سننے کیلئے ملک برادران کے پبلک سیکرٹریٹ نصیر آباد سے آج اتوار کو ایک بجے ریلی روانہ ہوگی۔ جس میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل شامل ہونگے۔ ریلی کی قیادت قومی اسمبلی کے رکن ملک ابرار احمد اور پنجاب اسمبلی کے رکن ملک افتخار احمد اور ممبران کینٹ بورڈ و چیئرمین یونیز‘مسلم لیگی رہنما اور کارکن کرینگے۔ ریلی کے شرکاء کو ایک بجے نصیر آباد پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے۔