جدہ سے اسلام آباد آنے والی ائربلیو کی پرواز منسوخ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ہفتہ کو جدہ سے اسلام آباد آنے والی ائربلیو کی پرواز کی آمد منسوخ کردی گئی قبل ازیں ائرپورٹ پر پرواز کے لیٹ ہونے کے اعلانات ہوتے رہے لیکن بعد میں اس کی آمد منسوخ ہونے کا اعلان کردیا گیا ائرپورٹ پر موجود اس پرواز کے عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انہیں فلائٹ انکوائری کی جانب سے بھی رہنمائی نہ دی گئی ۔