صفدرآبادمیںپولیس کا چھاپہ، چار قمار بازوں کو گرفتار کرلیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ پیرودھائی پولیس نے چار قمار بازوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ 8160/-روپے اور2موبائل فون برآمدکرلئے پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ چند اشخاص صفدرآبادمیں جواء کھیل رہے ہیں جس پرپولیس نے ریڈ کرکے عجب گل،عبدالباسط،سعید احمد شاہ اور ہارون نوازکو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کرلیا جن کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔